مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا: نور الحق قادری

Last Updated On 11 October,2019 02:02 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا ) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کے دھرنے اور آزادی مارچ کے حوالے سے وزیر اعظم نے کوئی ذمہ داری نہیں سونپی، ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا دھرنے اور آزادی مارچ کے حوالے سے مجھ سے منسوب خبریں بے بنیاد ہیں، اس حوالے سے پارٹی قیادت یا حکومت نے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، وہ کراچی میں مختلف پروگراموں میں مصروف تھے جبکہ مختلف ٹی وی چینلز پر یہ خبر چلتی رہی تاہم اب وہ اس خبر کی ویڈیو پیغام میں تردید کرتے ہیں۔