بی آر ٹی ٹریک پر سائیکلیں چلا نے کا منصو بہ، 360 پشاور پہنچ گئیں

Last Updated On 10 October,2019 09:19 am

پشاور: ( روزنامہ دنیا) پشاور میں ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کیلئے بسیں چلنے کا آغاز تو نہ ہوسکا لیکن چین سے 360 سائیکلیں منگوالی گئی ہیں۔

یہ سائیکلیں زو نام سے متعارف کی گئی ہیں جس کے معنی پشتو زبان میں چلو کے ہیں، ان سائیکلوں کو بی آر ٹی پر سفر کرنے والے مسافر استعمال کرسکیں گے جس کا کرایہ بھی بہت کم ہوگا۔

اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو افسر فیاض خان نے بتایا کہ زو سائیکل سمارٹ کارڈ یا موبائل ایپ کی مدد سے حاصل کی جاسکیں گی، اس کے علاوہ ان سائیکلوں کی حفاظت کے لئے سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے۔