پشاور سے جواں سال لڑکے اورلڑکی کی لاشیں برآمد، فائرنگ کرکے قتل کیا گیا

Last Updated On 07 October,2019 03:07 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں جواں سال لڑکے اورلڑکی کی لاشیں برآمد ہوئیں، دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

پشاورکے تھانہ چمکنی کی حدود سے دریائے باڑہ کے علاقے ایک جوان سال لڑکے اور لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس کے مطابق مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

لڑکے کی شناخت جواد ولد فاروق سکنہ خالق آباد چمکنی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ لڑکی کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ہے، مقتول لڑکے کے لواحقین کواطلاع دے دی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔