ہالہ کی قومی شاہراہ پر ٹرالر کی رکشے کو ٹکر، خاتون اور 2 بچے جاں بحق

Last Updated On 04 October,2019 12:42 pm

ہالہ: (دنیا نیوز) ہالہ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرالر کی رکشہ کو ٹکر سے خاتون اور 2 بچے جا بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر بھٹ شاہ منتقل کر دیا گیا، ڈرائیور کو پولیس نے پکڑ لیا۔

ہالہ کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر کی چنگچی رکشہ کو ٹکر سے خاتون اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں شمع، صغراں، ، غلام سرور جبکہ زخمیوں میں نواب زادی اور مہک زادی شامل ہیں۔ ڈرائیور کو پولیس نے پکڑ لیا اورٹرالر کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق نیو سعیدآباد کے بلوچ قبیلے سے ہے اور وہ کھنڈو سے نیو سعید آباد جا رہے تھے۔