کابینہ میں شامل ہونے پر بات چیت جاری ہے: اسد عمر

Last Updated On 30 September,2019 09:14 am

پشاور: (روزنامہ دنیا) سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے بارے میں بات چیت جاری ہے، اگر کابینہ کے اندر رہ کر کارکردگی دکھانا پڑی تو وہ بھی کریں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عوام ڈالر کے بارے میں سوچنا بند کر دیں، ملک استحکام کی جانب بڑھ رہا تاہم دو سال مزید لگیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ کافی دنوں سے ڈالر پر بات نہیں ہوئی یہ استحکام کے آثار ہیں۔ میں نے کہا تھا جو بھی آئے گا اس نے مشکل حالات میں فیصلے کرنے ہیں۔ ملکی معیشت اب آئی سی یو سے نکل آئی ہے، اب گروتھ کی جانب جانا ہے، آئی ٹی کے شعبے میں خیبر پختونخوا میں اچھا کام ہوا ہے۔