جعلی اکاؤنٹس کیس: لیاقت قائم خانی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Last Updated On 23 September,2019 12:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں لیاقت قائمخانی کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ نیب نے لیاقت قائمخانی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں لیاقت قائمخانی کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔ جج نے ملزم سے استفسار کیا کون ہے لیاقت قائمخانی آپ ہیں ؟ جس پر ملزم نے جواب دیا جی میں ہی لیاقت ہوں۔

ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ شوگر کا مریض ہوں، پرہیزی کھانا کھاتا ہوں، ہر روز رات کو انسولین بھی لینا ہوتی ہے، زمین کی الاٹمنٹ پر ایک دستخط بھی نہیں کیے۔ تفتیشی افسر نے کہا ہم نے باغ ابن قاسم کی سیٹلائٹ تصویریں بھی لی ہیں، اِنہوں نے جان بوجھ کو 2005 میں باغ کا یہ ایریا چھوڑ دیا تھا۔