نیب کی ایک اور بڑی کارروائی، ٹاؤن کمیٹی جیکب آباد کا چیئرمین غلام عباس جاکھرانی گرفتار

Last Updated On 20 September,2019 11:13 pm

سکھر: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سکھر میں ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹاؤن کمیٹی جیکب آباد کے چیئرمین غلام عباس جاکھرانی کو گرفتار کر لیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق غلام عباس جھکرانی پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے جبکہ اس کے علاوہ ان پر سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بلٹ پروف گاڑی دینے کا بھی الزام ہے۔

خیال رہے کہ غلام عباس جھاکرانی وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اعجاز جھاکرانی کا قریبی عزیز ہے۔