نیب کا تمام ملزمان کو گرفتار کرتے وقت ویڈیو بنانے کا فیصلہ

Last Updated On 20 September,2019 12:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے تمام ملزمان کو گرفتار کرتے وقت ویڈیو بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ نیب راولپنڈی نے ڈپٹی ڈائریکٹر اسد جنجوعہ کو ویڈیوز بنانے کا ٹاسک دے دیا۔

نیب ذرائع کے مطابق سیاسی شخصیات کی گرفتاری کے وقت ویڈیو بنائی جاتی ہے، مقصد گرفتاری کے وقت ملزم کی عزت نفس مجروح ہونے سے بچانے کا ریکارڈ رکھنا ہے، ملزمان سے تفتیش کی بھی مکمل ریکارڈنگ کی جاتی ہے، نیب حوالات میں بھی ملزمان کی نگرانی کے لیے کیمرے نصب ہیں۔