عوام گیس کنکشن کیلئے خوار، سوئی نادرن کی منظور نظر افراد پر نوازشات

Last Updated On 19 September,2019 03:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سوئی نادرن گیس کمپنی کی منظور نظر افراد پر مہربانیاں، قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ایک سال میں 18 ہزار سے زائد گیس کنکشن لگا دئیے گئے، سالوں سے انتظار میں بیٹھے افراد انتظار ہی کرتے رہ گئے۔

دستاویز کے مطابق درخواست دینے کےبعد گیس صارفین طویل عرصے سے انتظار کرتے رہے لیکن کنکشن دوسروں کے لگے، کمپنی کی ویب سائٹ پر جاری لسٹ میں بھی کنکشن حاصل کرنے والوں کے نام چھپائے گئے۔ میرٹ سے ہٹ کر گیس کنکشن فیصل آباد اور شیخوپورہ میں لگائے گئے۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ نئے گیس کنکشن مساجد، مدارس اور چررچز کو دئیے گئے۔ نئی آبادیوں میں تین سو کنکشن اور کمپنی ملازمین کو فری گیس کنکشن فراہم کرنے کے باعث ویب سائٹ پر جاری لسٹ میں فرق آیا۔