کرپشن کا الزام، نیب نے میئر کراچی کے مشیر کو بھی گرفتار کر لیا

Last Updated On 18 September,2019 05:43 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مئیر کراچی وسیم اختر کے مشیر کو بھی کرپشن کے الزامات پر گرفتار کرلیا گیا۔ نیب کی کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم نے لیاقت علی خان کو گرفتار کیا۔

لیاقت علی خان کے ایم سی کے سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس اور اس وقت مئیر کراچی کے مشیر ہیں۔ لیاقت علی سابق گورنر عشرت العباد کے بھی قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے لیاقت علی سے 2 ارب کی کرپشن سےمتعلق پوچھ گچھ کا آغاز کر دیا ہے۔

گرفتار ملزم کے دس ارب کے اثاثوں کے بارے میں بھی سوالات کیے جا رہے ہیں۔ ملزم کو راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔