جاپانی خاتون نوجوان کے عشق میں مبتلا ہو کر بہاولپور پہنچ گئی

Last Updated On 17 September,2019 04:32 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) ایک اور غیر ملکی لڑکی پاکستانی لڑکے کے عشق میں مبتلا ہو کر بہاولپور پہنچ گئی اور نوجوان سے شادی کر لی۔

دنیا نیوز کے مطابق سوشل میڈیا کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، جاپانی خاتون پاکستان کے نوجوان کے محبت میں بہاولپور پہنچ گئی ہے۔ جاپانی خاتون نے بہاولپور پہنچ کر اسلام قبول کر لیا ہے۔

جاپانی خاتون کے اسلام قبول کرنے کے بعد اس کا نیا نام آمنہ رکھ دیا گیا ہے، آمنہ کی شادی شہزاد کے ساتھ کرا دی گئی ہے۔