جاپان میں آتش گیر مواد سے حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 24 افراد ہلاک

Last Updated On 18 July,2019 06:19 pm

ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان کے اینی میشن سٹوڈیو میں مشتبہ آتش گیر مواد سے حملے کے بعد آگ لگ گئی۔ واقعے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے۔ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

جاپان کے اینی میشن سٹوڈیو میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، حکام کے مطابق 41سالہ شخص نے اینی میشن سٹوڈیو میں آتش گیر مواد پھینکا جس کے بعد تین منزلہ عمارت کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے میں 24 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔