مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی جائیکا کے وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

Last Updated On 06 August,2019 07:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد سے جائیکا کے وفد نے ملاقات کی۔ جائیکا پاکستان کے چیف نمائندہ شگیکی فرورتا نے وفد کی قیادت کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف نمائندہ جائیکا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آٹو انڈسٹری کے فروغ کے لئے بات چیت ملک میں دولاکھ کے قریب پیداوار ہے جس کو بڑھا کر 5 لاکھ تک لانا ہوگا۔ پاکستان نئی گاڑیوں کے ساتھ پرانی گاڑیوں کی انسپیکشن کیلئے ادارہ کے قیام کےلیے تعاون کریںگے۔

مشیر وزیراعظم عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ملک میں جائیکا کے تعاون کے مشکور ہیں۔ جائیکا کےتعاون سے جدید ٹیکنالوجی کو لا کر ملکی برآمداتی شعبوں میں پیداوار بڑھائی جاسکتی ہے، پاکستان کی آٹو انڈسٹری کے فروغ کے لئے جائیکا کا تعاون بہت اہم ہے، کاروبار میں آسانیاں پیدا کر کے نئی سرمایہ کاری کو فروغ دے رہے ہیں۔