'ڈینگی کے عوام پر حملے جاری، وزیراعلیٰ اور وزیر صحت دونوں غائب ہیں'

Last Updated On 17 September,2019 12:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے ڈینگی سے ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے 5 لوگ ہلاک ہو گئے، ڈینگی کے عوام پر حملے جاری ہیں، وزیراعلیٰ اور وزیر صحت دونوں غائب ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ‎حکومت کی نالائقی ہے، بے حسی اور مجرمانہ غفلت عوام کی جان لے رہی ہے، عمران صاحب ٹی وی لگا لیں ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، ‎عمران صاحب ڈینگی سے 5 افراد کی ہلاکت کی ذمہ دار آپ کی نالائقی اور مجرمانہ غفلت ہے، عمران صاحب نے قوم کو غربت، بے روزگاری اور بیماریوں کے حوالے کر دیا ہے۔