پی پی رہنما فریال تالپور کو سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت

Last Updated On 13 September,2019 02:33 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے فریال تالپور کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ممبر صوبائی اسمبلی سندھ فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر پر عمل درآمد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص روف نے کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ سپیکر سندھ اسمبلی کے آرڈز پر عمل درآمد کیا جائے۔