کشمیر کی صورتحال: شاہ محمود کا نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم سے رابطہ

Last Updated On 29 August,2019 10:17 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بھارت نے یو این قراردادوں کے منافی کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، بھارت جبری طور پر کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے، مقبوضہ وادی میں اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت ہے، مقبوضہ وادی میں نہتے لوگوں کو مسلسل کرفیو کا سامنا ہے، حقائق چھپانے کیلئے بھارت نے کشمیر کا دنیا سے رابطہ منقطع کر دیا۔

نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کشمیر کی صورتحال کا بغورجائزہ لے رہے ہیں۔