خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیوں کا نوٹی فکیشن فراہم نہ کرنے الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

Last Updated On 26 August,2019 12:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے معاملہ پر صوبائی حکومت کی جانب سے حلقہ بندیوں کا نوٹی فکیشن فراہم نہ کرنے اظہار برہمی کر یا۔ نوٹی فیکشن جاری نہ کرنے کے معاملہ پر کل فیصلہ سنانے کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی مزید وقت دینے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن میں رکن پنجاب الطاف ابراہیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خیبر پختونخواہ میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق معاملہ کی سماعت کی، ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، کمیشن نے خیبر پختونخواہ حکومت ایک بار پھر بلدیاتی حلقہ بندیوں کے لئے نوٹیفکیشن فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے الیکشن کمیشن سے مزید وقت دینے کی استدعا کی اور موقف اپنایا کہ صوبائی کابینہ نے تاحال حلقہ بندیوں کے لئے نوٹیفکیشن کی منظوری نہیں دی۔

کمیشن نے مزید وقت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئےکہا کہ کل کے پی کے میں حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن کی عدم فراہمی پر فیصلہ سنا دیا جائے گا، 28 اگست تک ہر حال میں خیبرپختوبخواہ میں حلقہ بندیاں شروع کرنی ہیں، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔