واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ بھارت نے نوے لاکھ کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے، دنیا نوٹس لے۔ بھارتی رویے سے پیدا ہونیوالے حالات امن اور سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔
واشنگٹن میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد مجید نے عالمی برداری سے مطالبہ کیا کہ وہ آزاد مبصرین کو مقبوضہ کشمیر میں بھیجے اور بھارت کو اقدام واپس لینے پر مجبور کرے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کو بھی کشمیرکی صورتحال پر تشویش ہے، اس لئے انہوں نے تین بار کشمیر کے لیے ثالثی کی پیشکش کی۔ بھارت نے کشمیر میں جو رویہ اپنا رکھا ہے، اسے دنیا دیکھ رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے۔ امریکا سمیت عالمی برادری کشمیر کو متنازع تسلیم کرتی ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل میں امریکا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
اسد مجید کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق موقف اصولی ہے، امید ہے دوست ممالک کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کریں گے۔