اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ہزاروں نوجوانوں کے غائب کیے جانے اور سینکڑوں شہادتوں کی خبریں تشویشناک ہیں جو بھارتی متعصب ذہنیت کا پتا دیتی ہیں۔ حکومت پاکستان سفارتی، اخلاقی اور سیاسی سطح پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
نیشنل بُک فاﺅنڈیشن میں اظہارِ یکجہتی کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ مظلوم کشمیریوں کے لیے قلمکاروں نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ حکومت اس مسئلے کو دُنیا کے ہر بڑے فورم میں لے جا رہی ہے اور انسانی حقوق کے پس منظر میں مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت میں لے جانے پر بھی غور ہو رہا ہے۔
تقریب میں این بی ایف بک ایمبیسیڈرز، ادیبوں اور مصنفین نے بھرپور شرکت کی اور کشمیر پر لکھی جانے والی کتابوں کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔