کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کے حق اوپی ڈیز کا بائیکاٹ جاری

Last Updated On 21 August,2019 11:13 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں کے ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کے حق او پی ڈیز کا بائیکاٹ جاری ہے۔ حکومت نے ہڑتال کرنے والوں کیخلاف قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔

بلوچستان کے سب سے بڑے سول ہسپتال کوئٹہ سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز عید سے قبل اپنے مطالبات کے حق میں او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کئے بیٹھے ہیں۔

ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں ہسپتالوں میں تحفظ دینے کے ساتھ مریضوں کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ عوام سہولیات کے فقدان کے باعث ان پر اپنا غصہ نہ نکالیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت کہنا ہے کہ صحت کے شعبے سے وابستہ افراد مسیحا ہیں، اب مزید ینگ ڈاکٹرز کی بلیک میلنگ نہیں چلے گی۔ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث سول ہسپتال سمیت دیگر میں روزانہ علاج معالجہ کے لیے آنے والے ہزاروں مریض مشکلات سے دوچار مایوس لوٹ جاتے ہیں۔