مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا آغاز ہو چکا ہے، صدر آزاد کشمیر

Last Updated On 20 August,2019 10:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا آغاز ہو چکا ہے۔ بھارت جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ اگر جنگ ہوئی تو محدود نہیں بلکہ نیوکلیئر ونچرہوگی۔ ہم کشمير کا مقدمہ سفارتی اور سیاسی محاذ پر لڑیں گے۔

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا اسلام آباد میں پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ مودی سرکار دنیا کو گمراہ کر رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں عارضی حراستی مراکز قائم کرکے نسل کشی کا آغاز ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک نے دہرا معیار اختیار کر رکھا ہے۔ مسئلہ کشمير پر اگر لڑائی ہوئی تو وہ محدود نہیں بلکہ ایٹمی جنگ ہوگی جس سے ڈھائی ارب انسان متاثر ہوں گے۔

سردار مسعود کا کہنا تھا کہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس اہم پیشرفت ہے۔ پاکستان پانچ مستقل اورغیر مستقل اراکین کے ساتھ رابطے میں ہے۔ بھارتی یکطرفہ فیصلے اور مظالم کے خلاف سفارتی اور سیاسی محاذ پر لڑیں گے۔