نوشہرہ: بم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکا، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی

Last Updated On 07 August,2019 11:24 am

نوشہرہ: (دنیا نیوز) نوشہرہ میں دیسی ساختہ بم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اضا خیل پایان میں گھر کے باہر نصب بم کی اطلاع پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو دی گئی، گیس سلنڈر میں نصب بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے دوران دھماکا ہوگیا، جس میں 3 پولیس اہلکار، بم ڈسپوزل سکواڈ کا ایک اہلکار اور 5 علاقہ مکین زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، واقعہ کے بعد پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔