اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی ادارے کے سربراہ کے خلاف بیان پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاک فوج کو بے شرم لوگ بدنام کرتے ہیں، اب افسوس نہیں ان کے خلاف ایکشن کا وقت آ گیا ہے۔
وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پہلے میمو گیٹ میں حسین حقانی جیسے غدار اور پھر ڈان لیکس کے ذریعے غداری، اب چوری بچانے اور بری طرح ہارنے کے بعد پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے لگے۔
پہلے میمو گیٹ میں حسین حقانی جیسے غدار، پھر ڈان لیکس کے ذریعے غداری اور اب چوری بچانے اور آج بری طرح ہارنے کے بعد فوج کےخلاف ہرزہ سرائی کرنے لگے۔جہاں فوج کے جوان اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں وہاں یہ بے شرم اسی فوج کو بدنام کرتے ہیں۔ اب صرف افسوس نہیں، ایکشن کا وقت ہے۔ https://t.co/UyX6HLlIDn
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) August 1, 2019
فیصل واوڈا نے حاصل بزنجو کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ" اب صرف افسوس نہیں، ایکشن کا وقت ہے"۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپنی جانیں قربان کرنے والی فوج کو یہ بے شرم بدنام کرتے ہیں۔