کراچی: پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کیخلاف مقدمہ درج

Last Updated On 25 July,2019 10:48 am

کراچی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کے خلاف پولیس کو دھمکانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ملک شہزاد اعوان کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں رکن سندھ اسمبلی آئی جی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو دھمکیاں دے رہے تھے۔ شہزاد اعوان نے پولیس افسران کو چوک پر الٹا لٹکانے کی دھمکیاں دی تھیں۔ دھمکیاں دینے کے خلاف تھانہ اتحاد ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔