مریم نواز کے قافلے میں شامل رہنماوں کی جیبیں کٹ گئیں

Last Updated On 22 July,2019 03:51 pm

فیصل آباد: (روزنامہ دنیا) مریم نواز کے قافلے میں شامل سابق گورنر سندھ زبیر عمر سمیت متعدد ن لیگی رہنمائوں اور دیگر افراد کی جیبیں کٹ گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنماوں کے علاوہ فوٹوگرافر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ابراہیم، مقامی ٹی وی کے نمائندے خادم حسین گل اور دیگر کی جیبوں کاصفایا کر دیاگیا۔

قافلے میں موجود جیب تراشوں کے وارے نیارے ہو گئے جو پرس، موبائل اور دیگر قیمتی اشیا لے اڑے۔