کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا حوالدار شہید

Last Updated On 21 July,2019 01:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کنٹرول لائن پر پھر بھارتی جارحیت، بٹل، ستوال، نکیال اور جندروٹ سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے حوالدار منظور عباسی شہید جبکہ 3 خواتین سمیت 4 شہری زخمی ہو گئے۔ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک مرتبہ پھر ایل او سی کے بٹل، ستوال، خنجر، نکیال اور جندروٹ سیکٹرز پر بلااشتعال گولہ باری کی، سول آبادی اور فوجی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے میں انتالیس سالہ حوالدار منظور عباسی شہید ہو گئے، ان کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع ہٹھیاں بالا کی تحصیل لیپہ کے گاؤں سے ہے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ و گولہ باری سے تین خواتین سمیت چار شہری بھی زخمی ہوئے، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی چیک پوسٹوں کو بھاری نقصان ہوا۔