حب: ٹریفک حادثے میں جاں بحق 6 افراد کی لاشیں کراچی منتقل

Last Updated On 17 July,2019 11:56 am

حب: (دنیا نیوز) حب کے قریب گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق 6 افراد کی لاشیں کراچی ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئیں۔ جاں بحق افراد میں پولیس اہلکار انور علی بھی شامل ہے۔

جاں بحق تمام افراد کا تعلق سائٹ ایریا نیو چالی سے تھا۔ اہلخانہ کے مطابق حادثے میں جاں بحق انور علی پولیس اہلکار تھا جس نے اپنے چھوٹے بھائی ارشد کی شادی کی خوشی میں دوستوں کے ساتھ پکنک کا پلان بنایا تھا۔ واپسی پر حادثہ پیش آ گیا۔

حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگنے سے 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ اہلخانہ کا شکوہ ہے کہ بلوچستان انتظامیہ نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرنے میں کوئی مدد نہیں کی۔

ادھر سعد ایدھی کا کہنا ہے کہ حادثے میں جھلس جانے والے افراد کی شناخت میں دشواری ہوئی، تمام افراد کی میتوں کو غسل و کفن کے بعد اہلخانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔