نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی، نان کی پرانی قیمتیں بحال کردیں

Last Updated On 13 July,2019 09:58 am

لاہور: (دنیا نیوز) روٹی چھ روپے کی اور نان 10 روپے میں ہی فروخت ہوگا۔ نان بائی ایسوسی ایشن نے پرانی قیمتیں بحال کردیں۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید سے نان بائی ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہوگئے، نان روٹی کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ڈی سی صالحہ سعید کہتی ہیں کہ نان بائی ایسوسی ایشن کے تمام تحفظات کو دور کردیا گیا، روٹی چھ روپے کی نان 10 روپے میں ہی فروخت ہوگا۔ ڈی سی لاہور کا مزید کہنا تھا کہ اسی حوالے سے نان بائی ایسوسی ایشن کے ساتھ منگل کو دوبارہ رکھی گئی ہے، جس میں سوئی گیس کے ٹیرف سے متعلق معاملات پر بات کی جائے گی، نان بائی ایسوسی ایشن نے پرانی قیمتیں بحال کردیں ہیں۔
اسی معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے گذشتہ روز بیان دیا تھا کہ میڈیا پر آٹے کی قیمت بڑھنے کے حوالے سے خبریں چل رہی ہیں، حکومت مارکیٹ میں آٹے کو مہنگا نہیں ہونے دیگی۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 770 روپے ہی رہے گی۔