وزیراعظم کا پاکستان کی صورتحال پر مصنفہ اینی رینڈ کی تحریر کا حوالہ

Last Updated On 07 July,2019 07:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی صورتحال پر معروف مصنفہ اینی رینڈ کی تحریر کا حوالہ دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جب بدعنوانی کو ایوارڈ اور دیانت داری ذات کی قربانی ہو، جب قانون بھی ان کو تحفظ دیتا ہو، جب پیسہ ان کے پاس ہو جو بہتری کے بجائے مفاد کیلئے کام کرتے ہوں، جب کوئی شے بنانے کیلئے ان سے اجازت لینی پڑے جو خود کچھ نہ بتاتے ہوں

وزیراعظم نے لکھا کہ اینی رینڈ نے 60 سال قبل جو لکھا وہ آج بھی حسب حال ہے، ایسے ہی وقت میں تحریک انصاف کو حکومت کی بھاگ دوڑسنبھالنا پڑی۔

 بعد ازاں وزیراعظم کا اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ قومی گریجویشن پروگرام کا افتتاح کرکے خوش ہوں۔ احساس پروگرام کے تحت اس سال کئی پروگرام شروع کریں گے۔

عمران خان نے لکھا کہ پروگرام کا مقصد لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے۔ نیشنل پاورٹی گریجویشن پروگرام احساس پروگرام کا حصہ ہے۔ محروم طبقے کو وسائل اور تربیت فراہم کی جائے گی۔