ن لیگ کی 4 خواتین ارکان اسمبلی کی اہم شخصیت سے ملاقات کا انکشاف

Last Updated On 03 July,2019 09:19 am

لاہور: ( اخلاق باجوہ سے ) مسلم لیگ ن کی 4 خواتین ارکان اسمبلی کی پنجاب کی اہم شخصیت سے ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔

لیگی خواتین میں سے دو نے اپنے شوہروں کے ہمراہ اہم شخصیت سے ملاقات کی۔ جس میں ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر معاملات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی اور مناسب وقت آنے پر لیگی ارکان کے ساتھ خواتین ارکان بھی پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں گی جبکہ مزید خواتین ارکان کے آنے کے بعد انکی وزیراعظم سے ملاقات بھی کرائی جائے گی۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول پرویز نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایسے حکومتی ہتھکنڈے زیادہ دیر نہیں چل سکیں گے۔ ہماری جماعت کے کچھ ارکان کو لالچ دیا جا رہا ہے، جو حکومتی لالچ میں نہیں آتے انہیں جیلوں سے ڈرایا دھمکایا جاتا ہے۔