مشتاق سکھیرا کی تقرری غیر قانونی، وزارت قانون کا جواب عدالت میں جمع

Last Updated On 01 July,2019 03:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی کے کیس میں وزارت قانون نے 6 صفحات پر مشتمل جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ مشتاق سکھیرا کی تقرری ہی غیر قانونی ہے، محتسب کی تقرری صدر کا اختیار، وزیراعظم کی سفارش کی ضرورت نہیں، مشتاق سکھیرا کی تقرری قانون کے مطابق نہیں سپریم جوڈیشل کونسل کے ذریعے ہٹانا ضروری نہیں، تقرری قانون کے مطابق نہ ہونے پر شوکاز جاری کرنا بھی ضروری نہیں۔

وزارت قانون کے جواب میں مزید کہا گیا کہ 30 اگست 2017 کو صدر نے وزیراعظم کی سفارش پر تقرر کیا، آرڈیننس 2000 کی شق 3 (1) کے مطابق صدر پاکستان کو تقرری کا اختیار ہے، 2000 کے آرڈیننس اور محتسب ایکٹ 2013 میں تقرری کے لیے وزیراعظم کی سفارش کا ذکر نہیں، جسٹس سجاد علی شاہ کو سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے بغیر ہٹایا گیا۔