اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بابر اعوان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا، بابر اعوان کو مشیر برائے پارلیمانی امور بنایا جائے گا، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی کا قلمدان تبدیل کیا جائے گا۔
یاد رہے بابر اعوان پہلے بھی مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے پر فائز تھے، نندی پور کرپشن کیس میں نام آنے پر بابر اعوان مستعفی ہوگئے تھے۔