مسلم لیگ ن کی طرف سے مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ بلاجواز ہے: شاہ محمود

Last Updated On 30 June,2019 09:21 pm

جہانیاں: (دنیا نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں مسلم لیگ ن کی طرف سے مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ بلاجواز ہے، الیکشن کوایک سال ہوا ہے، بجٹ کی منظوری سے حکومت کی اکثریت ثابت ہوچکی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جہانیاں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کواس وقت اندرونی و بیرونی چیلنج درپیش ہیں۔ بھارت سے معاملات چل رہے ہیں اور افغانستان سے مذاکرات اورباہمی تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن کا مڈٹرم الیکشن کے مطالبے کا کوئی جواز نہیں، موجودہ الیکشن کوصرف ایک سال ہوا ہے ،بجٹ کی منظوری سے حکومت کی اکثریت بھی ثابت ہوچکی ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جہانیاں کےقریب چوہدری ارشد ارائیں کے بھائی کی قل خوانی میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔