ن لیگ بکھرنے لگی، وزیراعظم سے 15 ارکان اسمبلی کی ملاقات

Last Updated On 30 June,2019 11:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) لیگی ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات میں کون کون شامل تھا، تفصیلات دنیا نیوز نے حاصل کر لیں۔ ملاقاتیوں‌ میں‌ ریاض پیرزادہ، شعیب اویسی، اظہر چانڈیہ، فیصل نیازی، غیاث الدین، نشاط ڈاہا سمیت 15 اراکین شامل ہیں. ملاقات میں‌ لیگی رہنماؤں نے عمران خان اور عثمان بزدار پر اظہار اعتماد کیا. وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ان ارکان کو ساتھ لیکر آئے تھے۔

سیاست میں نئی ہلچل، لیگی اراکین پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات کی تفصیلات دنیانیوز پر، سابق وفاقی وزیر اور نون لیگ کے مرکزی رہنما ریاض پیرزادہ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں، دیگر ارکان پنجاب اسمبلی میں اظہر چانڈیہ، فیصل نیازی، غیاث الدین، نشاط ڈاہا، ارشد جاوید اور شعیب اویسی کے نام سامنے آئے۔ وزیراعظم سے ملنے والوں میں رحیم یارخان سے جیالے ایم پی اے غضنفر علی خان بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم سے ملاقات کرنیوالے اراکین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق پینتیس ارکان کا گروپ مکمل ہونے تک کوئی فارورڈ بلاک کا اعلان نہیں کریگا۔ مزید بیس ممبرز کو شامل کرنے کیلئے اہم کھلاڑیوں کو ٹاسک دے دیا گیا۔

وزیراعظم سے ملاقات میں لیگی ارکان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان ہمیں استعمال کرتا رہا، پارٹی میں عزت تک نہ دی گئی۔ جنہوں نے ملک کو لوٹا، ان کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے۔