پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولوی ہیں: فواد چودھری

Last Updated On 28 June,2019 06:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولوی ہیں، تمام طبقہ فکر کو اس رویے کیخلاف جہاد کرنا چاہئے، بلاول بھٹو اس اسٹینڈ پر تعریف کے مستحق ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہمارے 75 فیصد مسائل کی وجہ علمائے سُو ہیں۔

یاد رہے سربراہ جے یو آئی نے اے پی سی میں تجویز دی کہ عمران خان نے صحابہ کرام کی توہین کی اس کا ذکر مشترکہ اعلامیہ کا حصہ بنایا جائے جس پر بلاول زرداری نے کھل کر مخالفت کی۔ بلاول نے واضح موقف اپنایا کہ مذہب کا کارڈ کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔