صحافی سے بدسلوکی، پی ٹی آئی رہنما مسرور سیال کی پارٹی رکنیت معطل

Last Updated On 27 June,2019 04:23 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) صحافی سے بدسلوکی پر تحریک انصاف نے سخت کارروائی کرتے ہوئے سابق صدر ملیر مسرور علی سیال کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی جانب سے باضابطہ شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
مسرور علی سیال سے 14 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے جبکہ معاملہ کارروائی کیلئے قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کو بھجوا دیا گیا ہے۔