عبدالعلیم خان پنجاب اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی

Last Updated On 26 June,2019 09:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان پنجاب اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفیٰ منظور کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا. ان کو نیب گرفتاری کے دوران کمیٹیوں کا رکن بنایا گیا تھا۔

تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نیب کیس میں ضمانت کے بعد پنجاب اسمبلی کی استحقاق، ہیومن رائٹس اور اقلیتی امور کی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے، پروڈکشن آرڈر کی ضرورت باقی نہ رہنے پر رہنما تحریک انصاف ان کمیٹیوں کے علاوہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو، اسپیشل کمیٹی 6 کی رکنیت سے  بھی علیحدہ ہو گئے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفی منظور کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ عبدالعلیم خان کو نیب گرفتاری کے دوران کمیٹیوں کا رکن بنایا گیا تھا اب وہ تمام کمیٹیوں سے استعفی دے چکے ہیں۔