لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کا دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں بجٹ، امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے ان شعبوں کو بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے، چند روز تک آپ کو صوبائی معاملات میں بہتری نظر آئے گی، ضرورت ہوئی تو مزید لوگوں کو کابینہ میں شامل کریں گے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نیب اور عدالتیں آزاد ہیں، ان میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے۔ اسحاق ڈار کی واپسی سفارتی اور عدالتی معاملات ہیں، ہم کچھ نہیں کر سکتے۔
کرکٹ ٹیم کی کارگردگی کے سوال پر وزیراعلیٰ پنجاب نے مایوسی کا تاثر دیا اور کہا کہ کرکٹ ٹیم پر کچھ نہ ہی کہوں تو بہتر ہے۔