سی ٹی ڈی کی گوجرانوالہ میں کارروائی، انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

Last Updated On 25 June,2019 12:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 3 دہشت گرد گرفتار کر لئے، دہشت گرد گوجرانوالہ میں سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی دہشت گردوں کی موجود گی اطلاع پر چھاپہ مارا، دہشتگرد کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی اور ریڈ بک میں شامل ہیں، دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، نفرت انگیز مواد اور دہشت گردی کے لئے جمع رقم برآمد ہوئی۔ گرفتار دہشت گردوں میں شمس الزمان، محمد اشرف اور حاجی نعیم صاحب جان شامل ہیں۔