نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت کا کیس: جیل سپرنٹنڈنٹ کا جواب جمع

Last Updated On 17 June,2019 11:52 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کے کیس میں میں سپرنٹینڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اور میڈیکل آفیسر نے جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔

میڈیکل آفیسر کی جانب سے عدالت عالیہ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو شوگر، بلڈ پریشر اور دل کی بیماری ہے۔ 2011 اور 2016 کے درمیان ان کا بائی پاس ہوا، 2001 اور 2017 میں سٹنٹ ڈالے گئے، تاہم موجودہ علاج کے دوران نواز شریف کی طبی حالت درست ہے، جیل میں ای سی جی کرانے کا کہا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔

نواز شریف کی بلڈ پریشر اور شوگر کی رپورٹس اور جیل میں روزانہ دی جا رہی ادویات کی فہرست بھی عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔ سپرنٹینڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کی جانب سے جمع رپورٹ میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف کی درخواست نمٹا دی جائے۔