شمالی وزیرستان: ضلع بھر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

Last Updated On 10 June,2019 12:33 pm

شمالی وزیرستان: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا، ضلع بھر میں غیر مقامی افراد کا داخلہ بھی ممنوع قرار دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ تمام اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی ہوگی، قابل اعتراض تقریروں کی فراہمی، گاڑیوں کے کالے شیشوں کے استعمال، 5 سے زیادہ افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ نے خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی۔ سیاسی رہنماؤں کی جانب سے دفعہ 144 کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ دفعہ 144 سے انتخابی مہم چلانا ناممکن بنا دیا گیا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے