'ابھی علاج مکمل نہیں ہوا، ڈاکٹروں کے روکنے کے باوجود وطن آرہا ہوں'

Last Updated On 08 June,2019 01:05 pm

لندن: (دنیا نیوز) شہبازشریف نے کہا کہ ڈاکٹروں کے روکنے کے باوجود وطن آرہا ہوں، ابھی علاج مکمل نہیں ہوا۔

دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے روکنے کے باوجود وطن آرہا ہوں، منگل کو اسلام آباد میں پارٹی کے ذمہ داران سے مشاورت ہوگی، اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں بجٹ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے ہو گی۔ انہوں نے کہا حکمرانوں کی نااہلی کے باعث معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، ہماری نیک نیتی کا مذاق اڑایا گیا۔