مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Last Updated On 02 June,2019 12:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

غفلت اور تیزرفتاری سے قیمتی جانوں کا ضیاع، بلوچستان کے علاقے پشین میں کلی ہیکلزئی کےقریب 2 موٹرسائیکلیں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔

سیہون میں انڈس ہائی وے پر وین نے کار کو ٹکر مار دی جس میں 2 افرا د زندگی ہار گئے، 8 افراد خمی ہوئے۔ بورے والا میں بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں دو افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے۔ بس لاہور سے وہاڑی جا رہی تھی۔

لاہور مسلم ٹاون انڈر پاس کے قریب بھی ایمبولینس کو حادثہ پیش آیا جس میں خاتون اور ڈرائیور زخمی ہوا جبکہ بچہ محفوظ رہا۔ میرپور آزاد کشمیر میں بھی کار، موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔