شرقپور شریف: (دنیا نیوز) شرقپور شریف میں ٹیچرز نے تیسری جماعت کی طالبہ کو الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنا دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد پولیس نے دونوں ٹیچرز کو گرفتار کرلیا۔
سبق یاد کیوں نہیں، شرقپور شریف میں سکول ٹیچرز آؤٹ آف کنٹرول ہوگئیں، تیسری جماعت کی طالبہ پر رحم نہ کیا اور درخت پر الٹا لٹکا دیا، تشدد کا نشانہ بھی بنایا، بچی چیختی رہی، چلاتی رہی لیکن ٹیچرز نے مار پیٹ کا سلسلہ جاری رکھا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو آر پی او شیخوپورہ نے نوٹس لے کر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ٹیچرز کو گرفتار کرلیا۔