لیہ: مسلح افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، تیزاب چھڑک کر فرار

Last Updated On 20 May,2019 02:17 pm

لیہ: (دنیا نیوز) لیہ کے علاقے فتح پور میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تیزاب چھڑک کر فرار ہونے سے قبل خاتون کے بال بھی کاٹ ڈالے۔ متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں فتح پور ٹراما ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لیہ کے علاقہ فتح پور کے وارڈ3 میں خاتون پر نامعلوم مسلح افراد نے ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے۔ گھر میں گھس کر ہوس کا نشانہ بنایا اور جاتے جاتے خاتون پر تیزاب پھینک گئے، بال بھی کاٹ ڈالے۔

متاثرہ خاتون شکیلہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایم ایس کے مطابق خاتون کا طبی معائنہ کر لیا گیا ہے، خاتون کے بازو اور ٹانگ پر تیزاب کے نشانات ہیں اور جسم کا آٹھ فیصد حصہ متاثر ہوا ہے خاتون کو علاج معالجے کے لیے نشتر ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے دوسری جانب تھانہ فتح پور میں واقعہ پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔