جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری کا قریبی ساتھی مشتاق دبئی سے انگلینڈ فرار

Last Updated On 20 May,2019 02:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی مشتاق احمد کے دبئی سے انگلینڈ فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے سابق اسٹینو گرافر مشتاق احمد کے فرار سے متعلق برطانیہ کی بارڈر ایجنسی کا باضابطہ آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ انٹرپول نے بھی مشتاق احمد کی گرفتاری کے لیے برطانیہ سے رابطہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے مشتاق احمد کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کے لیے وزارت داخلہ کا خط لکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ جب لاکھوں ڈالر سمگلنگ کے الزام میں ماڈل گرل ایان علی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا تو اس کے ایک ہفتے بعد ہی مشتاق احمد ملک سے فرار ہوگیا تھا۔ نیب کی درخواست پر ہی انٹرپول نے مشتاق احمد کے ریڈ ورانٹ جاری کر رکھے ہیں۔