گیلپ سروے: شاندار کارکردگی میں عثمان بزدار بہترین وزیراعلی قرار

Last Updated On 16 May,2019 02:43 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) گیلپ پاکستان کی جانب سے کئے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت وزیر اعلی سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے مقابلے بہترین قرار پائے گئے ہیں۔

 عوامی رائے پر مبنی گیلپ کا تازہ ترین سروے، عثمان بزدار سب سے مقبول ترین وزیراعلی قرار، 37 فیصد عوام نے عثمان بزدار، 34 فیصد نے محمود خان، 30 فیصد نے جام کمال اور 27 فیصد نے مراد علی شاہ کے حق میں فیصلہ دیا۔

 

گیلپ پاکستان کی جانب سے عوامی رائے پر مبنی تازہ ترین سروے میں عوام سے سوال کیا گیا ہے کہ وہ کس صوبے کے وزیراعلی کی کارکردگی سے کتنا مطمئن ہیں۔ اس سوال کے جواب میں 37 فیصد عوام نے تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار کو سب سے زیادہ بہترین، 34 فیصد عوام نے تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی محمود خان کو دوسرا بہترین وزیراعلی قرار دیا۔

گیلپ سروے میں 30 فیصد عوام نے نے بلوچستان کے جام کمال کو تیسرا بہترین وزیراعلیٰ قرار دیا جبکہ عوام نے سب سے کم اعتماد سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ پر کیا جنہیں صرف 27 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہو سکی۔