سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا: فردوس عاشق

Last Updated On 11 May,2019 06:35 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہا ہے کہ مہنگائی کا احساس ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کن کیوجہ سے ہوئی۔ پچھلے دورحکومت میں ملک کوقرضوں میں ڈبو دیا گیا۔ غلط پالیسیوں کیوجہ سے ملک کو معاشی طور پر ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ عمران خان غریب عوام کی آواز بن کرسامنے آئے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرراولپنڈی پناہ گاہ کے دورے پرآئی ہوں۔ وزیراعظم کی ہدایت تھی کہ وزرا افطاری اورسحری کے وقت عوام میں نظرآئیں۔

مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہیں بنانے کا ویژن عمران خان اوران کی اہلیہ کا تھا۔ غریب لوگوں کوچھت فراہم کرنا وزیراعظم کا ویژن تھا۔