چیئرمین نیب پر چند اہم ترین ریفرنسز واپس لینے کیلئے دباؤ، ذرائع

Last Updated On 10 May,2019 11:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اطلاعات ہیں کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال پر انتہائی اہم ریفرنسز واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال پر پر دھونس اور پریشر ڈالا گیا کہ وہ متعلقہ ریفرنسز واپس لیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف اللہ تعالیٰ اور نبی کریم ﷺ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے تمام دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے فرائض کی ادائیگی جاری رکھی۔ ان کی جانب سے دباؤ کو مسترد کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر جاری کی گئیں جو انتہائی مہارت اور کاریگری سے تیار کی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان اطلاعات میں صداقت ہے، تاہم معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بلا خوف وخطر آئین اور قانون کے مطابق فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔