نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس سکینڈل : احسن اقبال کیخلاف تحقیقات شروع

Last Updated On 04 May,2019 09:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کے خلاف شکایت پر باقاعدہ تحقیقات شروع کر دیں۔

دنیا نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو نے ن لیگی رہنما احسن اقبال کو سوالنامہ ارسال کر دیا۔ احسن اقبال کو سوالنامہ نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس سکینڈل میں بھیجا گیا۔ چیئرمین نیب نے نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کی تعمیر میں خردبرد کا نوٹس لیا تھا

ذرائع کے مطابق 6 ارب روپے کے سپورٹس سٹی کمپلیکس منصوبے کی تعمیر میں خرد برد ہوئی۔ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں سکیورٹی خدشات بھی نظر انداز کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق سپورٹس سٹی بھارتی سرحد سے صرف 800 میٹر دور 44 ایکڑ پر تعمیر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سپورٹس سٹی منصوبے کے لئے پی ایس ڈی پی میں خصوصی رقم رکھی گئی۔ منصوبے کیلئے تمام فنڈز سپورٹس بورڈ آف پاکستان کے ذریعے خرچ کرائے گئے۔ 18 ویں ترمیم کے بعد وزارت کھیل صوبوں کو تحلیل ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق نارووال جیسے چھوٹے شہر میں انتے بڑے منصوبے پر اعتراضات سامنے آئے۔ ضلع میں اتنی رقم لگائی گئی تو لاہو یا کراچی کیلئے کیوں منصوبہ نہیں لایا گیا جبکہ اتنا میگا منصوبہ کسی پروجیکٹ ڈائریکٹر کے بغیر مکمل کیا گیا۔ سپورٹس بورڈ کے ڈی جی اختر گنجیرا کو منصوبے کا پروجیکٹ ڈائریکٹر لگایا گیا نیب میں ڈی جی اختر گنجیرا کو پروجیکٹ ڈائریکٹر لگانے کی بھی تحقیقات جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کیا وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال پروجیکٹ ڈائریکٹر کی عدم تقرری سے ناواقف تھے؟ سپورٹس بورڈ کی نئی انتظامیہ نے 16 اپریل کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کی توجہ دلائی تھی۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کو اختر گنجیرا کے بیرونی دوروں کی تحقیقات کا حکم دے رکھاہے۔